23 اکتوبر، 2024، 2:25 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85637132
T T
0 Persons

لیبلز

5 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں، لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ

تہران (ارنا) لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر صیہونی حملوں کے نتیجے میں 5 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔

لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ یوسف بخاش نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ  لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 22 ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوج بغیر کسی استثنا کے سب کو نشانہ بنا رہی ہے اور صحت کا شعبہ اس حکومت کے حملوں کا براہ راست نشانہ ہے  جس میں متعدد طبی اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

بخاش نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت میڈیکل شعبے کو تباہ کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر انفراسٹرکچر اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لبنان کا شعبہ صحت کا اس وقت بہت بری حالت میں ہے اور صیہونی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں اور جنیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .